
وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ سپیکٹرم کی نیلامی سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں اضافی سپیکٹرم نیلامی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔
امین الحق نے کہا کہ ٹیلی کام ایکٹ 1996 کے تحت دستیاب ریڈیو فریکوئنسی 1800 اور 2100 میگا ہرٹز میں نیلامی ہوگی، ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کشمیر و گلگت کیلئے اضافی سپیکٹرم کی نیلامی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک میگا ہرٹز پیئر کی پاکستان کیلئے ابتدائی قیمت بالترتیب 29 اور 31 ملین ڈالرز رکھی گئی ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے ایک میگا ہرٹز پیئر کی ابتدائی قیمت 8 لاکھ 70 ہزار ڈالر ہے۔
امین الحق نے کہا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ستمبر کے آخر تک نیلامی کا عمل ہر صورت مکمل کیا جائے گا، نیلامی کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے مزید کہا کہ اضافی سپیکٹرم سے صارفین کو بہترین و بلاتعطل موبائل براڈ بینڈ سروسز میسر آئیں گی، ملک بھر کے مضافاتی اور پہاڑی علاقوں میں بھی براڈ بینڈ نیٹ ورک میں بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- The spectrum auction will generate billions of rupees in revenue for the national exchequer
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- سپیکٹرم کی نیلامی سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہوگا، امین الحق
- موسم
- وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News