Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریخ کی اندرونی ساخت کے حوالے سے سائنسدانوں کو نئی کامیابی مل گئی

Now Reading:

مریخ کی اندرونی ساخت کے حوالے سے سائنسدانوں کو نئی کامیابی مل گئی

مریخ کی اندرونی ساخت کے حوالے سے سائنسدانوں کو نئی کامیابی مل گئی  ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ اب مریخ کی اندرونی ساخت کا مکمل تعین کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

سائنسدانوں نے خلائی جہاز “ان سائٹ” سے حاصل ہونے والی معلومات پر مریخ کے اندرونی ڈھانچے کی مکمل شکل تیار کرلی ہے۔

ناسا کا “ان سائٹ” خلائی جہاز سال 2019 سے مریخ پر آنے والے زلزلوں کو ریکارڈ کررہا ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق سے پتا چلا ہے کہ مریخ کی بیرونی پرت یا کرسٹ کی موٹائی 24 سے 72 کلومیڑ ہے جو اندازوں سے کم ہے لیکن سب سے اہم دریافت مریخ کی اندرونی پرت یا کور سے متعلق ہے جس کا نصف قطر 1830 کلومیٹر ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ سائنسدان زمین کے علاوہ کسی اور سیارے کے اندرونی ڈھانچے کا تعین کر سکے ہیں۔

 مریخ کا نصف قطر 3390 کلومیٹر ہے جو چاند سے بہت زیادہ ہے۔

مریخ کی اندرونی ساخت کے بارے میں معلومات سیاروں کے قیام اور ان کے ارتقائی عمل کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

 مریخ کی وہ سطح جہاں خلائی جہاز موجود ہے، وہاں مریخ کی بیرونی پرت کا تعین 20 سے 39 کلومیٹر کیا گیا ہے۔

Advertisement

سب سے دلچسپ معلومات مریخ پر زلزلوں کے سگنلز کی ہے جو تقریباً 1560 کلومیٹر گہرائی سے واپس لوٹتی ہے اور یہ مائع شکل میں ہے۔

واجح رہےکہ مریخ کی اندرونی پرت چھوٹی سمجھی جاتی تھی لیکن اس نئی تحقیق سے پرانے اندازوں کی نفی ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے آئی امراض قلب میں مبتلا ہزاروں افراد کے لیے مسیحا بن گئی
ایپل صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
سائنسدان نے پہلی باربلیک ہول کے اندر کے مناظر پیش کر دیئے
آپ چوری شدہ موبائل فون تو نہیں خرید رہے؟ تصدیق کا آسان ترین طریقہ جانیں
یوٹیوب میں صارفین کے لئے دلچسپ فیچر متعارف
بچوں کو کس عمر میں موبائل فون دینا چاہیے؟ بل گیٹس کی رائے جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر