Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ایک اور نہتے کشمیری کی شہادت کی شدید مذمت کرتا ہے، زاہد حفیظ چوہدری

Now Reading:

پاکستان ایک اور نہتے کشمیری کی شہادت کی شدید مذمت کرتا ہے، زاہد حفیظ چوہدری

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں ایک اور نہتے کشمیری کی شہادت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ کشمیری نوجوان کو جعلی گھیراؤ و تلاش آپریشن میں ماورائے عدالت شہید کیا گیا، نہتے کشمیری نوجوان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کلگام کے علاقے مناند میں شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی پولیس مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں اضافے پر شدید تحفظات ہیں، نوجوانوں اور کم عمر لڑکوں کا ماورائے عدالت قتل عام، ان کی لعشوں کو لوٹانے سے انکار بھارتی قابض افواج کی اخلاقی پستی کی عکاس ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کالے عسکری قوانین،  ماورائے عدالت قتل عام، زیر حراست تشدد اور جبری گمشدگیاں کشمیریوں کو دبانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت کو سمجھ لینا چاہیے کہ جبر کے تمام ہتھکنڈے اور ریاستی دہشت گردی کی پالیس کے باوجود وہ کشمیریوں کو جھکانے میں ناکام رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر