Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو کی مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

Now Reading:

بلاول بھٹو کی مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید الاضحیٰ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ عیدالاضحیٰ، اللہ تعالیٰ کی رضا کے سامنے غیر مشروط طور سر بسجود ہونے اور اس پر کامل یقین رکھنے کی یاد دلاتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عید کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی عوام کی یاد آرہی ہے جو قابض افواج کی بے لگام بربریت کی وجہ سے عید کے پرمسرت موقع سے بھی لطف اندوز ہونے سے محروم ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں دعاگو ہوں، عیدالاضحیٰ کا مقدس دن نہ صرف ہماری قوم بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک خوشیوں سے بھرے مستقبل کی نوید اور انسانوں کے لیے ایسی قوت و یقین کا سبب بنے کہ وہ اپنے تمام اختلافات کو دفن کرکے کرہ ارض کو امن کا گہوارہ بنادیں۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے عوام پر زور دیا کہ وہ عید کی مسرتوں کے دوران غربت و عدم مساوات کی وجہ سے زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم افراد کو نہ بھولیں اور انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی روک تھام کے لیے ہر شہری ایس او پیز پر عمل کرے اور ویکسینیشن کے لیے تمام اہل شہریوں کو وباء سے بچاؤ کا ٹیکہ لگنے کو یقینی بنانے کے لئے ہر پاکستانی کو آگے آنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر