Advertisement
Advertisement
Advertisement

صنعتی زونز میں پانی کی کمی سے صنعتیں بند ہورہی ہیں، مصطفی کمال

Now Reading:

صنعتی زونز میں پانی کی کمی سے صنعتیں بند ہورہی ہیں، مصطفی کمال

مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ صنعتی زونز میں پانی کی کمی سے صنعتیں بند ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چئیرمین مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ایک لاوا پک رہا ہے، سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی انتہا پر پہنچ چکی ہے، کراچی کو آج پینے کا پانی میسر نہیں ہے، 70 فیصد ریوینیو کما کر دینے والے شہر کے ساتھ ایسا ہورہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  13 برسوں سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، گزشتہ  3 برسوں میں بیڈ گورنس انتہا پر پہنچ چکی ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین نے کہا ہے کہ ڈھائی لاکھ لوگوں کو سرکاری نوکری دی گئی ہے اس میں بھی جعلی ڈومیسائل والے شامل ہیں، کورونا ایس او پیز کے حوالے سے ہزاروں لوگوں کی نوکریاں ختم ہوگئی ہیں، لگتا ہے مذموم پلاننگ کے تحت سندھ کو تباہ کیا جارہا ہے۔

مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت کے لئے پیپلز پارٹی کا ساتھ ضروری ہے، اس شہر میں امن کے لئے ہم نے قربانیاں دی ہیں، شہر کے مینڈیٹ کا دعوی کرنے والے کچھ عرصہ قبل الیکشن میں پولنگ ایجنٹس تک نہیں بٹھا سکتے تھے، ہم را کے ایجنٹوں سے نہیں ڈرے، سندھ کو پیپلز پارٹی نے جاگیر بنا لیا ہے۔

Advertisement

انھوں نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کروانے کے بجائے ایڈمنسٹریٹر کے ذریعہ اربوں روپے خرچ کئے گئے تھے، کہیں نظر نہیں آیا کہ اربوں روپے کہاں خرچ ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ایس پی نے پانچ برسوں میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں ہیں، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی جرائم میں پارٹنر ہیں، ہمارے پاس پیسے دے کر ووٹ خریدنے کی استطاعت نہیں ہے، کے فور منصوبہ وفاق نے لے لیا ہے  اس پر ایک انچ کام نہیں ہوا ہے، گرین لائن منصوبے کا انفرا سٹرکچر نواز شریف کے دور میں مکمل ہوگیا تھا۔

پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین نے مزید کہا ہے کہ ہم نے شہر کی تاریخ کی سب سے بڑی تجاوزات ختم کرکے لیاری ایکپریس وے بنائی ہے، اگر مسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو ہٹائے گئے لوگ شہر بھی میں بس جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر