Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

Now Reading:

قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح پر اجلاس ہوا جس میں 179 میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میگا کرپشن مقدمات میں سے 66 میگا کرپشن مقدمات کو احتساب عدالتوں نے قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا ہے، زیرالتوا میگا کرپشن کیسز کی جلد سماعت کے لئے احتساب عدالتوں میں قانون کے مطابق درخواستیں دائر کی جارہی ہیں۔

اس کے علاوہ منطقی انجام  تک پہنچنے والے 12 میگا کرپشن کیسز میں ملزمان کو 4.364 ارب روپے کی سزا سنائی گئی، مقدمات میں نیب نے ملزمان سے 7.859 ارب برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

Advertisement

اعلامیہ کے مطابق 4 میگا کرپشن مقدمات میں ملزمان نے 1.256 ارب روپے کی پلی بارگین کی، اس وقت 179 میگا کرپشن کیسز میں سے 10 انکوائریز 11 انویسٹی گیشنز کے مراحل میں زیر تحقیقات ہیں، 93 میگا کرپشن کیسز کے ریفرنسز مختلف  احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

  چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، نیب کی وابستگی کسی سیاسی جماعت، گروپ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے، نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر