Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاحت کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

Now Reading:

سیاحت کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو مختلف اضلاع میں جاری سیاحتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جبکہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ملکی و غیرملکی سیاحوں کو سہولت دینے اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

محمود خان نے وزیر اعظم کو انضمام شدہ اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے شعبے کا فروغ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے مقامی علاقوں میں معاشی سرگرمیاں پیدا ہوں گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر