Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ حکومت نے فیصلہ سنادیا

Now Reading:

تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ حکومت نے فیصلہ سنادیا

بین الصوبائی وزرا ئے تعلیم کانفرنس نے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، موذی وائرس نے جہاں دنیا کے دیگر شعبوں کو متاثر کیا ہے وہی تعلیم کا شعبہ بھی عالمی وباء کے باعث متاثر ہوا ہے۔ کورونا کی پہلی، دوسری اور تیسری لہر کے بعد اب چوتھی لہر نے پنجے گاڑھ دیئے ہیں۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس چوتھی لہر کے باعث بچوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے پنجاب کے تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کی تجویز آئی تھی۔

موسم گرما کی چھٹیوں کے معاملے پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کی گئی تھی۔آج چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے سے متلعق اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کی۔

کانفرنس میں موسم گرما کی چھٹیوں کو 14 اگست تک بڑھانے کی تجویز پرغور کیا گیا تاہم اجلاس میں مشاورت کے بعد چھٹیاں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت اسکول شیڈول کے مطابق کھولے جائیں گے۔

بورڈ امتحان شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے،چھٹیاں مزید نہیں بڑھائی جائیں گی۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کورونا شرح کے مطابق صوبے خود فیصلے کریں گے۔

واضح رہے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے یکم اگست تک ہیں۔

صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سکولزگرمی کی چھٹیوں کے سلسلے میں یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔

Advertisement

وزیر تعلیم نے ہدایت کی تھی کہ تمام بچے چھٹیوں کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر