Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر انتخابات کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار براہ راست تحریک انصاف ہے، نفیسہ شاہ

Now Reading:

کشمیر انتخابات کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار براہ راست تحریک انصاف ہے، نفیسہ شاہ
نفیسہ شاہ

پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا کہ کشمیر انتخابات کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار براہ راست تحریک انصاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے ریاستی مشینری کے استعمال کے ذریعے آزاد کشمیر انتخابات کو متنازعہ بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران فائرنگ، پولنگ اسٹیشنز اکھاڑ کر تحریک انصاف نے خونی دھاندلی کرنے کی کوشش کی ہے، پیپلزپارٹی کے وکلاء کئیں گھنٹوں سے شکایات لیکر سیکرٹری الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر کھڑے ہیں مگر الیکشن کمیشن کے افسران، عملہ دفاتر اور سینٹرل کنٹرول روم میں دستیاب نہیں ہیں۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی یہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہے جو کئیں سوالات کو جنم دیتی ہے، پیپلزپارٹی ان خدشات کا پہلے دن سے اظہار کرتی رہی لیکن الیکشن کمیشن نے نوٹس تک نہیں لیا، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، علی محمد خان اور علی امین گنڈاپور کی پولنگ اسٹیشنز پر موجودگی نے انتخابی عمل پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا اور ڈپٹی اسپیکر نے الیکشن کمیشن کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا، آزاد کشمیر کے انتخابات کی موجودہ صورتحال الیکشن کمیشن کے آئینی کردار پر بھی ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، پیپلز پارٹی نے تحریری طور پر تمام خدشات اور صورتحال سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

Advertisement

پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن امیدواران کو تحفظ اور انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے آئینی کردار ادا کرے، آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدواران پر سرعام فائرنگ تحریک انصاف کی کھلم کھلا گنڈا گردی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کا مقدمہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف درج کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر