Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا بھر میں پائے جانے والے چند حیرت انگیز پھل اور ان میں موجود افادیت

Now Reading:

دنیا بھر میں پائے جانے والے چند حیرت انگیز پھل اور ان میں موجود افادیت
پھل

آج ہم آپ کو بتائیں گے دنیا کے ان حیرت انگیز اور عجیب پھلوں کے بارے میں جنہیں جان کر آپ کو بھی قدرت کی بنائی ہر چیز پر رشک ہوگا۔

یہ عام پھل نہیں بلکہ ایسے پھل ہیں جن کے بارے میں شاید ہی آپ نے سُنا اور دیکھا ہو۔

سینگھوں والا تربوز

اس نوکیلے سینگھوں جیسے خدوخال والے پھل کا نام کیانو ہے ، یہ ظاہری طور پر تربوز جیسا اندر سے کھیرے جیسا اور ذائقے میں کھیرے اور لیموں جیسا ہوتا ہے۔

یہ پھل افریقہ کہ صحراؤں میں پایا جاتا ہے اس کا رنگ نارنجی، چھِلکا تربوز جیسا سخت اور اندر سے ہرے رنگ کا ہوتا ہے۔

Advertisement

اس کی جلد پر موجود نوکدار کانٹے کسی جانور کی سینگھوں جیسے دِکھائی دیتے ہیں اس لئے اسے سینگھوں والا تربوز بھی کہا جاتا ہے۔

ڈریگن فروٹ

یہ پھل اوپر سے ہرا اور گلابی جبکہ اندر سے سفید اور اس کے بیج کالے ہوتے ہیں، یہ دِکھنے میں کسی کیکٹس جیسا دکھائی دیتا ہے اور اس کے چھلکوں پر بھی نوک دار کانٹے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اسے ڈریگن فروٹ کہا جاتا ہے، اس پھل کا تعلق میکسیکو سے ہے مگر اب یہ لیٹن امریکہ اور ساتھ ساتھ ایشیا میں بھی کاشت کیا جانے لگا ہے۔

لال کیلے

Advertisement

دنیا بھر میں کیلوں کی مختلف اقسام اور اعلیٰ معیار کے کیلے پائے جاتے ہیں لیکن ہرے اور پیلے یا پھر براؤن کے ساتھ ساتھ لال رنگ کے کیلے بھی دنیا میں موجود ہیں۔

جی ہاں! یہ لال رنگ کے کیلے کوالالمپور، جنوبی امریکہ اور ایشیا کے کچھ خاص ممالک میں کاشت کئے جاتے ہیں اور انہیں دیگر ایشیائی ممالک میں برآمد کیا جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ان کیلوں کا ذائقہ پیلے کیلوں سے زیادہ میٹھا جبکہ تھوڑا سرس بیری جیسا ہوتا ہے یہ کیلے زیادہ مہنگے تو نہیں مگر غذائیت کے اعتبار سے اہمیت رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پھلوں کے چھلکے صحت کے لئے واقعی فائدے مند ہوتے ہیں؟
دہی کھانے کا درست اور فائدہ مند طریقہ جان لیں!
قبل از وقت جھریوں کو نمودار ہونے سے روکنا چاہتے ہیں تو یہ عادات اپنائیں!
کینسر جیسا جان لیوا مرض تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟ وجہ جان لیں!
ورزش کرتے ہوئے وقت کے سست روی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
دوارن حمل تناؤ بچے کی ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر