آزاد کشمیر انتخابات کےلئے انتخابی مواد الیکشن کمیشن پہنچادیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 اور ایل اے 39 جموں 6 کےلیے پولنگ کل ہوگی، خیبرپختونخوا کے 7 ہزار سے زیادہ ووٹرز دو نشستوں کےلئے ووٹ ڈالیں گے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 ہزار 951 ہے جبکہ ایل اے 39 جموں 6 کے خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 499 ہے، خیبرپختونخوا میں دونوں حلقوں کےلئے 65 پولنگ اسٹیشنز قائم کر دیئے ہیں اور پشاور میں دونوں حلقوں کےلئے 3 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، پشاور میں دونوں حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1381 ہے، پشاور میں دونوں حلقوں میں مرد ووٹرز کی تعداد 746 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 635 ہے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ پشاور کی پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، انتخابات کے موقع پر 400 سے زیادہ سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔
الیکشن کمیشن نے مزید بتایا ہے کہ حلقہ ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 میں چار امیدوار میدان میں ہیں، عبدالماجد پی ٹی آئی اور نورالباری جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں،دو آزاد امیدوار عبدالناصر اور مشاہد مشتاق بھی میدان میں ہیں اس کے علاوہ حلقہ ایل اے 39 جموں 6 میں 13 امیدوار میدان میں ہیں۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- آزاد کشمیر انتخابات
- انتخابی مواد الیکشن کمیشن پہنچا دیا گیا
- بول نیوز
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News