Advertisement

سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے راجہ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سندھ صوبائی وفاق کا حصہ ہے ، پیپلز پارٹی کی 12 سال کی کارکردگی سے لوگ مایوس ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آج سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے اہم ملاقات ہوئی، سعودی پاک ایگزیکٹو کونسل بن رہی ہے اس سے پاک سعودی تعلقات مزید گہرے ہونگے جبکہ کل میں بحرین کے دورے پر جا رہا ہوں وہاں پاکستانی بڑی تعداد میں ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ فیٹف کے معاملے پر پاکستان نے اقدامات کرلیے ہیں، بھارت نے فیٹف کو سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان کے خلاف استعمال کیا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان حکومت کے حکام کی کچھ باتیں ایسی ہیں جو ناقابل برداشت ہیں، افغانستان کے معاملات میں ہم مداخلت نہیں کرنا چاہتے نہ کر رہے ہیں۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے جبکہ کچے کے علاقوں میں بھی حالات بہت خراب ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم دراصل پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی سے پر پردہ ڈالتے ہیں لیکن ہم سندھ کے حالات بہتر کرینگے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ سندھ کا بڑا حصہ پیپلز پارٹی سے نجات چاہتا ہے اور سندھ میں ہم یہ کام کرینگے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم سندھ میں آئیں گے لوگوں کو سنیں گے جبکہ عمران خان بھی سندھ کے عوام تک رسائی حاصل کرینگے اور ان سے ملیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’4 دن کا حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے‘‘
بلوچستان حکومت 800 اسکولوں کو برخاست کرنے جارہی ہے، میر سرفراز بگٹی
پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولیوں کی طلبی کی تاریخ میں توسیع کا امکان
متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی
حکومت کی ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی تیاری
اسد عمر نے بھی خاموشی توڑدی؛ بڑے انکشافات کر دیئے
Next Article
Exit mobile version