اسٹیل ٹاون نیشنل ہائی وے پر مویشی منڈی کے تاجر سے 64 لاکھ ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاٶن ممتاز مروت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ تاجر نثار پولیس کو بے وقوف بناکر ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانا چاہتا تھا۔ تاجر نثار نے ون فائیو پر اطلاع دی تھی کہ وہ بھینس کالونی سے فیملی کے ہمراہ کار پر آرہا تھا کہ اسی دوران گاڑی میں سوار مسلح ملزمان نے 64 لاکھ 70 ہزار روپے اسلحے کے زور پر لوٹ لئے اور لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاٶن نے کہا کہ رات گئے تک واردات سے متعلق تفتیش کی تو معاملہ مشکوک لگا جس پر پولیس نے تاجر نثار کے آبائی علاقے لاڑکانہ رابطہ کیا، تو معلوم ہوا کہ تاجر لاڑکانہ میں اس ہی طرح کا ایک جھوٹا مقدمہ درج کراچکا ہے تاہم تاجر منگل کی صبح تھانے آیا اور کہا کہ اسکی مذکورہ رقم بچ گئی ہے ملزمان غلطی سے کپڑوں سے بھرا تھیلا لیکر فرار ہوگئے جبکہ رقم سے بھرا تھیلا چھوڑ گئے۔
ممتاز مروت نے یہ بھی کہا کہ شبہ ہے کہ تاجر نثار کو لاڑکانہ میں جس کو رقم دینی تھی، اسے ڈکیتی کا رنگ دے کر رقم ہڑپ کرنے کے چکر میں تھا لیکن پولیس نے باریک بینی سے تفتیش کی تو تاجر کا بیان تبدیل ہوگیا۔
ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاٶن پولیس نے مزید کہا کہ تاہم پولیس نے نثار کی مدعیت میں ڈکیتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کردی ہے اگر تفتیش کے دوران یہ ثابت ہوگیا کہ مدعی جھوٹا مقدمہ درج کرانا چاہتا تھا تو پولیس سرکاری مدعیت میں اسکے خلاف مقدمہ درج کریگی۔
مزید پڑھیں
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- ISPR
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- Pakistan
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- rescue
- taza tareen urdu news
- urdu news
- مویشی منڈی
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
