وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ صنعتی پالیسی پر عملدرآمد سے صوبے میں صنعتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پشاور میں صنعتی پالیسی پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبے میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت نے ایک اور اہم قدم اٹھایا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صنعتی پالیسی 2020 پر عملدرآمد کے لئے ایکشن پلان کی منظوری دی اور پالیسی پر عملدرآمد اور نگرانی کے لئے پندرہ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی۔
محمود خان نے کہا کہ صنعتی پالیسی کے تحت صوبے کی بیمار اور بند صنعتوں کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات تجویز کئے گئے ہیں، پالیسی کے تحت صوبے کی صنعتوں کو گیس اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی، صنعتی یونٹس تک سڑکوں کی تعمیر اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر بھی صنعتی پالیسی کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں صنعتی کی ترقی کیلئے اگلے دس سالوں میں دس اکنامک زونز قائم کیے جائیں گے، پالیسی میں اگلے پانچ سالوں کے دوران کم سے کم دو اسپیشل اکنامک زونز کے قیام کی بھی تجویز ہے اور پالیسی کے تحت اگلے دس سالوں میں 19 سمال انڈسٹریل اسٹیٹس بھی قائم کی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، بنوں، درہ آدم خیل، شاہ کس اور مردان سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کو اسپیشل اکنامک زونز کا درجہ دیا جائے گا، صوبے میں دستیاب قدرتی وسائل کے مطابق مخصوص صنعتیں قائم کی جائیں گی، پالیسی کے تحت صوبے میں پہلے سے موجود اور نئی قائم کی جانے والی چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی مالی معاؤنت کے لئے آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں صنعتوں کو فروغ دے کر لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، صنعتوں کو مقامی سطح پر پیدا کی جانے والی بجلی رعایتی قیمت پر فراہم کی جا رہی ہے، سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے تمام خدمات ون ونڈو سروس کے تحت فراہم کی جا رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ صوبے میں نئی صنعتوں کے قیام کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو این او سیز مقررہ وقت پر جاری کرنے کا پابند بنایا جائے، تمام سرکاری محکمے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عملے کو ماہانہ 21 ہزار روپے کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- صنعتی پالیسی پر عملدرآمد سے صوبے میں صنعتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا
- محمود خان
- موسم
- وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News