
ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ندا ڈار کو مبارک باد پیش کی ہے۔
ندا ڈار مینز اور ویمنز کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 100 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی باؤلر ہیں۔
Our women's team celebrated @CoolNidadar's entry into the 1⃣0⃣0⃣ T20I-wicket club!#WIWvPAKW | #BackOurGirls | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/T4nBcYECoz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 1, 2021
ندا ڈار نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں حاصل کیا۔ ندا نے ویسٹ انڈیز کی ڈینڈرا ڈوٹن کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
ندا ڈار خواتین انٹرنیشنل کرکٹرز میں پانچویں کھلاڑی ہیں، جنہوں نے ٹی ٹونٹی میں سو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے ندا ڈار کو مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ندا ڈار کو سو وکٹیں حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کامیابی ندا ڈار کو مسلسل لگن اور محنت کے نتیجہ میں حاصل ہوئی ہے۔ ندا ڈار بہت سالوں سے محنت کر رہی ہیں۔ ندا ڈار پاکستان کی قومی ویمنز ٹیم کا لازمی جزو ہیں اور وہ پاکستان کی ویمن کرکٹرز کے لیے ایک رول ماڈل بن چکی ہیں۔
انہون نے کہا کہ یہ صرف ندا ڈار کی ہی کامیابی نہیں ہے بلکہ یہ پوری قوم کے لیے بھی فخر کی بات ہے کہ وہ یہ ریکارڈ حاصل کرنے والی ایشاء کی پہلی خاتون ہیں۔ وسیم خان نے کہا ندا ڈار لاکھوں نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ایک مثال بن چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا، ایسے میں ندا ڈار ایک رول ماڈل کی حیثیت سے یہاں اپنا بہترین کردار ادا کر سکتی ہیں۔
پاکستان ویمن کرکٹرز سابق کپتان ثناء میر جو 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ سےریٹائرڈ ہو چکی ہیں وہ 89 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کی جانب سے سب زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔سعدیہ یوسف نے2010 سے 2017 تک کے کیرئر میں 57 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ انعم امین نے 54 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔
خیال رہے کہ
پاکستان مردوں کی قومی ٹیم میں سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی ٹی ٹونی میں 97 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News