Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے پروگرام کامیابی سے جاری ہیں، میاں اسلم اقبال

Now Reading:

عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے پروگرام کامیابی سے جاری ہیں، میاں اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے حاموں شاہ پارک، باغ گل بیگم اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے ترقیاتی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے جو کچھ میرے بس میں ہے کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت وسائل کی ایک ایک پائی شفاف طریقے سے عوام کی فلاح پرصرف کررہی ہے، عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، انفراسٹرکچر کی فراہمی کے ساتھ تعلیم اور صحت کے ادارے بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پی پی 151 میں صوبے کا بڑا اور شاندار گرلز کالج بنے گا، اس کالج میں متوسط اور غریب گھرانوں کی بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ ڈھولن وال میں عوام کی بجلی کے مسائل کے حل کیلئے 26 نئے ٹرانسفارمرز لگانے گئے ہیں، علاقے میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بجلی، گیس، سیورج اور دیگر اسکیمیں مکمل کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر