
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان نے اپنی نئی میوزک ویڈیو ’لاگے پیاری‘ ریلیز کر دی اہے۔
فلک شبیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی میوزک ویڈیو شیئر کر دی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ویڈیو پوسٹ کے کچھ ہی لمحوں میں گلوکار کی پوسٹ پر مداحوں کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔
فلک شبیر کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ اور اس طرح خاتون ماڈل کا بجٹ کم ہوگیا۔
جس کے جواب میں فلک نے کہا کہ میرے بھائی مجھ سے زیادہ تو سارہ نے پیسے لیے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی گلوکار فلک شبیر کا نیا گانا ’لاگے پیاری‘ ریلیز ہوگیا ہے، جس میں اُن کی اہلیہ سارہ خان ماڈلنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
تاہم جلد ہی اس جوڑی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News