Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سندھ اپنے معاملات پر نظر ڈالے اور گورننس بہتر کرے، فواد چوہدری

Now Reading:

حکومت سندھ اپنے معاملات پر نظر ڈالے اور گورننس بہتر کرے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اپنے معاملات پر نظر ڈالے اور گورننس بہتر کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے فیصلوں پر فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے گریبان میں جھانکے، کراچی اور حیدر آباد ویکسینیشن میں سب سے پیچھے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کورونا وبا کی لہر سے متعلق سندھ کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے، وفاقی حکومت کو اختیار ہے کہ وہ صوبوں کو گورننس کی طرف توجہ دلائے۔

فواد چوہدری نے اپوزیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے باہر بیٹھے مفرور افراد کو پارٹی کی قیادت کرنے کا کوئی حق نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا بات کرنے سے متعلق بیان خوش آئند ہے لیکن نواز شریف، فضل الرحمان اور مریم نواز ایوان کا حصہ نہیں، یہ تینوں لوگ نظام بگاڑنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ 23 قیدی سعودی عرب سے پاکستان پہنچے ہیں، دنیا بھر سے سیکڑوں قیدیوں کو پاکستان لایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے درد رکھتے ہیں جبکہ سعودی عرب میں سفارتی عملے کو لیبر کا خیال نہ کرنے پر واپس بلایا گیا، بیرون ملک ہر پاکستانی پاکستان کا سفیر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
سری لنکن بولر کو 5 چھکے لگانے والے محمد نبی کا والد کے انتقال پر اظہار افسوس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر