Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری

Now Reading:

ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری

ملتان میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ اور سلنڈر کی حامل 106 سے زائد گاڑیاں بند کردی گئیں، جنرل بس اسٹینڈ سے ملحقہ ایل پی جی کے 7 یونٹس بھی سربمہر کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن اور سول ڈیفنس ٹیموں نے مخلتف علاقوں میں کارروائیاں کیں، کارروائی کے دوران 3 بس اسٹینڈ سیل کردیئے گئے اور 6 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سے بس اسٹینڈ مالکان اور ٹرانسپورٹرز کی ملاقات  ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر نے ٹرانسپورٹرز کو ازخود ایل پی جی سلنڈرز اتارنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایل پی جی سلنڈرز کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے جدید ورکشاپ بنائی جائے گی، ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں سے ایل پی جی سلنڈر اتارنے کا بیان حلفی جمع کروائیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ٹرانسپورٹرز نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر