Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرانا بالکل غلط ہے، معید یوسف

Now Reading:

پاکستان کو افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرانا بالکل غلط ہے، معید یوسف

مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان  کی موجودہ صورتحال کا  ذمہ دار ٹھہرانا بالکل غلط ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے امریکی جنگ میں ساتھ مل کر کام کیا مگر اس کے بعد پاکستان پر منفی ردعمل آیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے واشنگٹن کی درخواست پر طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد کی تھی لیکن اب نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے جو کہ بلکل نا مناسب ہے۔

مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے انٹرویو میں کہا  ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام پاکستان کے لیے دہشت گردی افغان مہاجرین کی آمد اور معاشی مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

افغانستان میں امن اور استحکام کے بارے میں بات کرتے ہوئے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا کیوں کہ خطے میں امن کسی ایک کی کاوشوں سے ممکن نہیں ہے، اگر نوے کی دہائی کی غلطیوں کو دہرایا گیا تو نتیجہ بھی وہی نکلے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک، ایک میجر شہید
سندھ پولیس کی خالی اسامیوں پر جسمانی ٹیسٹ کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس
جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، ہڑتال ختم
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر