Advertisement
Advertisement
Advertisement

سفارش کلچر کا خاتمہ حکومت کی اولین پالیسی ہے، سید سعید الحسن

Now Reading:

سفارش کلچر کا خاتمہ حکومت کی اولین پالیسی ہے، سید سعید الحسن

وزیراوقاف سید سعید الحسن نے کہا ہے کہ سفارش کلچر کا خاتمہ حکومت کی اولین پالیسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نےاپنے حلقے میں لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں سید سعید الحسن شاہ نے لوگو ں سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہرمحکمے کا قبلہ درست کرنا شروع کیا ہوا ہےجبکہ مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔

وزیر اوقاف نےعوام کے مختلف محکموں سے وابستہ مسائل سنے اور ان پر عمل درآمدکے لئے مو قع پر احکامات صادر کئے، ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا  تھا کہ و زیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ بھر میں صحت،تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کوعوام کی دہلیز تک پہنچانے پر کار بند عمل ہیں۔

Advertisement

سید سعید الحسن کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہر محکمے میں ا فسران و ملازمین کی سالانہ ترقی کے عمل کو کارکردگی سے مشروط کر دیا ہے۔

اس موقع پر وزیراوقاف سید سعید الحسن نے ظفر وال تا نارووال قصبہ خان پوربو لار میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر