سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کا یوم آزادی کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔
یوم سیاہ کے موقع پر بیان دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے ہندوستان سے آزادی کی جدوجہد میں لازوال قربانیاں دیں مگر سمجھوتہ نہیں کیا ، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بدترین مظالم بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں نے نام نہاد بڑی جمہوریت کو بے نقاب کرکہ رکھ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے کشمیریوں کو بلا رنگ ونسل اور مذہب اپنے بنیادی حق کے لیے متحد ہوکر جدوجہد کرنی ہوگی ، ہندوستان کا ہر قومی دن اس وقت تک کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ تھا جب تک وہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ ختم نہیں کرتا۔
راجہ محمد فاروق نے کہا کہ تقسیم سے ہٹ کر ریاست جموں و کشمیر کے تشخص وقار کی بحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ، 13 جولائی ہو 5 اگست ہو 15 اگست ہو 6 نومبر یا 27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ انسانیت سوز واقعات سے بھری پڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ کشمیری کبھی خوشی کا دن بھی بناسکیں ، پاکستانی قوم کے شکرگزار ہیں جس نے ہمیشہ ہماری مدد کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومتوں کا رویہ جیسا بھی ہو پاکستانی عوام نے کشمیر اور کشمیریوں کو ناقابل فراموش پذیرائی بخشی ہے۔
مزید پڑھیں
- black day
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- ir
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- kashm
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- potics
- raja farooq \
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News