Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر پی سی بی میری مدد کرتا تو تاحیات پابندی نہیں لگتی،دانش کنیریا

Now Reading:

اگر پی سی بی میری مدد کرتا تو تاحیات پابندی نہیں لگتی،دانش کنیریا

سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا نے کہا ہے کہ اگر پی سی بی میری مدد کرتا تو تاحیات مجھ پر پابندی نہیں لگتی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں  ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے عدالت کے دائرہ سماعت پر سوال اٹھادیا ۔

ایڈووکیٹ تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ دانش کنیریا کا جرم انگلینڈ میں ہوا،سزا بھی وہاں کی عدالت نے دی ہے۔

پی سی بی کے وکیل کا کہنا تھا کہ دانش کنیریا کے کیس میں پی سی بی کا کوئی کردار ہی نہیں بنتا، کنیریا کے خلاف الزام کاؤنٹی نے لگایا، وہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کررہےتھے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ  متعدد کرکٹرز کی بحالی کیلیے کرکٹ بورڈ نے کردار ادا کیا۔

Advertisement

دانش کنیریا کا عدالت میں  کہنا تھا کہ پی سی بی کو مدد کی ہدایت کی جائے، مقامی کرکٹ بھی نہیں کھیل سکتا،نہ کوچنگ کرسکتا ہوں، کرکٹ ہی میری آمدنی کا ذریعہ ہے، پابندی کی وجہ سے زندگی مشکل ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر