Advertisement
Advertisement
Advertisement

قرآن پاک پر عمل کر کے ملک اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتا ہے، چوہدری پرویز الہیٰ

Now Reading:

قرآن پاک پر عمل کر کے ملک اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتا ہے، چوہدری پرویز الہیٰ

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ قرآن پاک پر عمل کر کے ملک اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیفے ٹیریا میں پہلی پریس  کانفرنس ہو رہی ہے، پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں تاریخی کام ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دی پنجاب کمپلسری ٹیچنگ قرآن بل پاس ہوا جو تاریخی کام ہے، متحدہ علماء بورڈ اور مختلف مکاتب فکر نے دی پنجاب کمپلسری ٹیچنگ قرآن میں مدد دی، قرآن بل پر عمل درآمد کے لئےقرآن پہلی سے چھٹی جماعت تک ناظرہ اور چھٹی جماعت سے میٹرک تک ترجمے کے ساتھ بھی قرآن پاک پڑھایا جائے گا۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی کر دیا ہے، بھارت کے متعدد لوگوں نے مجھ سے رابطہ کر کے کہا کہ پاکستان بننا واقعی ایک ہی عظیم کارنامہ ہے، اسرائیل زبردستی ملک بنا اور ہم لوگ انتخاب سے قیام میں آئے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ قرآن بل آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے ہوگا اور مستقبل میں اس کا فائدہ ہوگا، قرآن بل قانون کا اثر ملک کی بنیادوں پر ہوگا اسے مضبوط کرنے اور وحدت کا سنگ بنیاد ہے، جب بنیاد مضبوط ہوگی تو عمارت خود بخود بہتر اور خوبصورت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر