موبائل یونٹ سے عوام کو دانتوں کے مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ناصر حسین
صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کی عوام جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی نے انکی اصل معنیٰ میں خدمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے مختلف بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل آئی جی پولیس پر تنقید اس لئے کرتے ہیں کہ انکے خود ہاتھ صاف نہیں، آپ کے جب ہاتھ صاف نہیں ہوں گے تو نیند میں بھی آپ کو پولیس نظر آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ حلیم عادل کو چاہیے کہ لینڈ گریبنگ اور بھتہ خوری چھوڑ دیں تو آپ کو سکون مل جائے گا، حلیم عادل صوبے کی سیاست میں بد اخلاقی اور بد تمیزی کی پہچان ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہباز گل سندھ میں پی ٹی آئی کے جھنڈے گاڑنے کی بات کرتے ہیں آپ کا تو کے پی کے اور پنجاب سے بھی جھنڈا اکھڑ رہا ہے، پی پی اگر سندھ میں 13 سالوں سے حکومت کررہی ہے تو عوام نے ووٹ دیئے ہیں، سلیکٹڈ تو آپ ہیں، آپ کا آگے کیا ہوگا ؟
انہوں نے کہا کہ شہباز گل کس منہ سے بلدیاتی نظام کی بات کرتے ہیں، پی ٹی آئی نے تو اپنے علاقوں میں بلدیاتی نظام چلانے ہی نہیں دیا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اب مسترد ہونے کے بعد مصطفیٰ کمال کو بھی مہاجروں کے حقوق یاد آگئے، مصطفیٰ کمال کے علم میں ہونا چاہیے کہ یہ مہاجر نہیں اردو بولنے والے سندھی ہیں، ہم پہلے ہی سمجھتے تھے کہ پاک سرزمین اور ایم کیو ایم ایک ہیں۔
صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ مصطفیٰ کمال کون سی تحریک چلائے گا، یہ ان کے بقا کی جنگ کی تحریک ہے، مصطفیٰ کمال مگرمچھ کے آنسو بہانے کے بعد اب نفرت کی سیاست پر آگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- maham
- Murtaza Wahab
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ
- کراچی کی عوام جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی نے انکی اصل معنیٰ میں خدمت کی ہے، ناصر حسین شاہ
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News