Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ دن قریب ہے جب جھوٹے کرائے کے ترجمان ملک چھوڑ کر بھاگیں گے،عطااللہ تارڑ

Now Reading:

وہ دن قریب ہے جب جھوٹے کرائے کے ترجمان ملک چھوڑ کر بھاگیں گے،عطااللہ تارڑ
عطااللہ تارڑ

پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وہ دن قریب ہے جب جھوٹے کرائے کے ترجمان ملک چھوڑ کر بھاگیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے شہباز گل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے ملزم بہتان خان کی زبان بنے ہوئے ہیں ،شہباز گل کی زبان وکلام دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ موصوف کا کسی سکول کے قریب سے بھی گزر نہیں ہوا ۔

ان کا کہنا  تھا کہ  شہباز گل جیسے عمران خان کی 22 سال کی جدوجہد کا نچوڑ اور ٹیم ہے، واہ رے کپتان تیری ٹیم ،کرائے پر بیرون ملک سے آئے ترجمان چھلانگیں لگا لگا کر شہباز شریف پر تبصرہ کر رہے ہیں۔

عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کے کرپٹ ترین حکمران عمران نیازی نے غریب سے روٹی اور مریض سے دوائی تک چھین لی ہے،ملک کے تمام مافیاز جو مہنگائی کے ذمہ دار ہیں،ان سب کوعمران نیازی کی سرپرستی اور آشیرباد حاصل ہے۔

ان کا کہنا ت ھا کہ شہباز شریف نے ان منصوبوں میں بھی کئی سو ارب کی بچت کی جہاں پر قانونی طور پر مزید رعایت حاصل نہیں کی جا سکتی تھی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اپنا خون پسینہ دے کر، دن رات ایک کر کے مجموعی طور پر قوم کا ایک کھرب روپیہ بچانے والے شہباز شریف پر 45 “لاکھ” کا الزام لگایا گیا ہے،اگر بات 45 لاکھ کے پھل بوٹوں پر آ گئی ہے تو عمران نیازی صاحب آپ کوئی اور کام کر لیں، آپ کا جھوٹا احتساب کے بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔

عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی سے بھی آگے بڑھ کر اپنے شعوری فیصلوں سے اپنے خاندان کے کاروبار کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے شہباز شریف کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرائے کے ترجمانوں کو شرم آنی چاہیے ، جھوٹ فریب اور مکاری کرائے کے ترجمانوں کا وطیرہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطااللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں سیف سٹی اور بجلی کے منصوبوں سے لے کر، جدید طرز پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا نظام، ہسپتالوں، سکولوں اور کالجوں کا جال بچھایاجبکہ  بزدار سرکار نے پنجاب میں ایک اینٹ نہیں لگائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر