
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کے دوران افغانستان میں جلد سیاسی حکومت کی تشکیل اور ہر خاص و عام کے لیے عام معافی کا اعلان کیا۔
طالبان ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آزادی افغان قوم کا حق تھا اور 20 سال بعد اسے حاصل کیا۔
ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی کہا کہ آزادی کے بعد کسی کےخلاف دشمنی پرمبنی پالیسی نہیں رکھتے، تمام مخالفین کو عام معافی دی ہے، ہم نے ہر اس شخص کو معاف کیا جو ہمارے خلاف کھڑا تھا، ہم عوام کی جان اور مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔
طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اصولوں کے عین مطابق دنیا کو تعلقات استوار کرنے کی پیشکش کرتے ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کابل کے تمام شہری مطمئن رہیں، وہ محفوظ رہیں گے، کابل میں غیر ملکی سفارتخانوں کو تحفظ دینا ترجیحات میں شامل ہے۔
طالبان ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کابل میں طالبان کی مداخلت بعض شرپسندوں کی بدامنی کے باعث ہوئی، کابل میں تمام غیرملکی کی تحفظ ہمارا فرض ہے، کوئی کوتاہی نہیں ہوگی۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہوگی۔ سیاسی نظام بنےگا ، اس بارےمیں قائدین کے درمیان مشاورت جاری ہے بہت جلد افغان قوم کو قابل قبول سیاسی قیادت دیں گے۔
طالبان ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقتدار کی پُرامن منتقلی کے بعد اب افغان عوام کی خدمت کا وقت ہے، ضمانت دیتے ہیں کہ سیاسی رہنماؤں اور سفارتکاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
ذبیح اللہ مجاہد نے خواتین کے کام کرنے سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا معزز حصہ ہیں، اسلامی اصولوں کے مطابق خواتین کوکام کرنے کی اجازت ہوگی۔
طالبان ترجمان نے یہ بھی کہا کہ خواتین کو ملک کے ہر کونے اور ہر شعبےمیں فرائض کی ادائیگی کی اجازت ہوگی، خواتین شرعی حدود میں رہتےہوئے عملی زندگی میں حصہ لے سکتی ہیں۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ تمام افغانوں کے مذہبی عقائد اور روحانی اقدارکا احترام کریں گے۔ دینی و شرعی اصولوں کیلئے افغان قوم نے قربانیاں دیں، دنیا میں ہر ملک کے اپنے قوانین ہوتے ہیں لہٰذا دنیا ہمارے شرعی قوانین کا احترام کرے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- urdu news paperbol news
- ذبیح اللہ مجاہد
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News