Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں ماؤں اور بچوں کی صحت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے، یاسمین راشد

Now Reading:

پنجاب میں ماؤں اور بچوں کی صحت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے، یاسمین راشد
یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں ماؤں اور بچوں کی صحت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں عالمی ادارہ صحت کے وفدسے ملاقات ہوئی ہے۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور عالمی ادارہ صحت کے وفدکے درمیان پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان نے پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکرنے کیلئے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی کاوشوں کو سراہا۔

ملاقات میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Advertisement

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال تعمیرکئے جارہے ہیں، پنجاب کے مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیر کے بعد ہزاروں ماؤں اور بچوں کی صحت کو یقینی بنانے میں مددحاصل ہوگی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلی ٰپنجاب سردارعثمان بزدارکو ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی ٹاسک فورس کی تشکیل کیلئے سفارشات پیش کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دوردرازکے علاقہ جات میں 480ایمبولینسزکے ذریعے ماں اور بچہ کی صحت کیلئے ایمرجنسی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام 2500بنیادی مراکز صحت کوہفتہ کے سات دن چوبیس گھنٹوں کیلئے عوام کیلئے کھولنے کے اقدامات کررہے ہیں ۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ حکومت نے اس بار سب سے زیادہ بجٹ محکمہ صحت کو70ارب روپے کا دیاہے، نجاب میں ماؤں اور بچوں کی صحت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

 ڈاکٹریاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ ماں اور بچہ کی صحت پنجاب ہیلتھ سٹریٹیجی کاایک اہم جزوہے، ماں اور بچہ کی صحت کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرناہوگا۔

Advertisement

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے  مزید کہا کہ پنجاب میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنانے کا بنیادی مقصدہی بہترطبی سہولیات فراہم کرناہے،نجاب میں دوران زچگی ماں اور بچہ کی اموات کی شرح پرقابوپاناہوگا۔

کیٹیگری لیڈ ہیلتھ مس ایلن تھومب نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے اقدامات کو سراہتے ہیں، پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرینگے۔

ملاقات میں  سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم، کیٹیگری لیڈ ہیلتھ مس ایلن تھومب،ٹینکینکل ایڈوائزر ڈاکٹرلبنی،ڈاکٹریحیی گلزار،ڈاکٹرذوالفقار،پروفیسرجاویدچوہدری ودیگرافسران موجودتھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر