Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترقی سے محروم رکھے گئے شہر اب ترقی کے سفر میں شامل ہوچکے ہیں ،عثمان بزدار

Now Reading:

ترقی سے محروم رکھے گئے شہر اب ترقی کے سفر میں شامل ہوچکے ہیں ،عثمان بزدار
عثمان بزدار

عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ ترقی سے محروم رکھے گئے شہر اب ترقی کے سفر میں شامل ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے لوگوں  کے مسائل سنتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ہی میرا سب کچھ ہیں، صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے، میں لاہور میں آپ لوگوں کا وکیل ہوں، اللہ تعالیٰ نے عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ہی وزارت اعلیٰ کامنصب عطا کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، ماضی میں وسائل کو جان بوجھ کر مخصوص شہروں تک محدود رکھا گیا تھا، ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصر قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی میں ترقی سے محروم رکھے گئے شہر اب ترقی کے سفر میں شامل ہوچکے ہیں، پسماندہ عوام کے مسائل حل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وسائل کا رخ محروم علاقوں کی جانب موڑا ہے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دور دراز علاقوں میں ترقی کا سفر پہنچا ہے،یہ سفر رکے گا نہیں بلکہ مزید تیز ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر