ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان بلاامتیاز اپنے شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف پاکستانی اداروں کی کارروائی کے بے بنیاد الزامات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ہم بیرون ملک مقیم اختلاف رائے رکھنے والوں کے خلاف پاکستانی اداروں کی کارروائی کی غیرمستند میڈیا رپورٹس کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم واضح طور پر پاکستان کے تارکین وطن پر کریک ڈاؤن کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں، کسی بھی ملک کے شہری بالخصوص پاکستانیوں کو دھمکانے کا سوال پیدا نہیں ہوتا، ایسے بے بنیاد الزامات پاکستان اور پاکستانی ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش کا حصہ معلوم ہوتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں سمیت کسی بھی ریاست کے شہری کے لیے خواہ وہ کہیں بھی رہتے ہوں ان کے لیے خطرہ نہیں ہے، پاکستان اور اس کے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کے لیے بے بنیاد الزامات پاکستان کے خلاف جاری پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان ایک متحرک سول سوسائٹی ، آزاد میڈیا اور آزاد عدلیہ کے ساتھ ایک پارلیمانی جمہوری ملک ہے، آزادی رائے اور اظہار رائے کے حق کے لیے ہماری مضبوط وابستگی کا مظاہرہ ملک میں متعدد میڈیا چینلز اور اخبارات کی موجودگی سے ہوتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ کسی بھی میڈیا ادارے کی جانب سے اس طرح کی بے بنیاد اور غلط خبروں کو جاری کرنے کے لیے پلیٹ فارم کی فراہمی افسوسناک ہے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری
- پاکستان بلاامتیاز اپنے شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، زاہد حفیظ چوہدری
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News