Advertisement
Advertisement
Advertisement

پردہ اور حیا کے کلچر کو عام کرنا ہوگا،سراج الحق

Now Reading:

پردہ اور حیا کے کلچر کو عام کرنا ہوگا،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پردہ اور حیا کے کلچر کو عام کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فحاشی اور عریانی کا کلچر اسلامی تہذیب پر حملہ آور ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ سیکولر لابیز خاندانی نظام کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، حکمران عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ جنسی استحصال ، ہراسگی کے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی خواتین کو تمام محاذوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عورت معاشرہ میں تبدیلی کے لیے بنیاد ی کردار ادا کرسکتی ہے، مسلمان خواتین کا رول ماڈل ازواج مطہراتؓ اور حضور پاک کی بیٹیاں ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ دین کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کا دلیل کے ساتھ مقابلہ کیا جائے، پردہ اور حیا کے کلچر کو عام کرنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ جے آئی یوتھ خواتین ونگ کالجز و یونیورسٹیز میں دین کے پیغام کو عام کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر