Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی دنیا نے پاکستان کو کرپشن اور رشوت ستانی میں ترقی کا سرٹیفیکیٹ دیا،شہباز شریف

Now Reading:

عالمی دنیا نے پاکستان کو کرپشن اور رشوت ستانی میں ترقی کا سرٹیفیکیٹ دیا،شہباز شریف
شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی دنیا نے پاکستان کو کرپشن ، بدعنوانی اور رشوت ستانی میں ترقی کا سرٹیفیکیٹ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے 3 سال کو عوامی استحصال کے بدترین سال قرار دے دئیے  ہیں،عوام آج تین سال پہلے کے پاکستان کو حسرت سے یاد کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  نوازشریف دور کی 5.8 فیصد کی ترقی، 3 فیصد مہنگائی، 35 روپے آٹا، 52 روپے کلو چینی سب یاد آرہا ہے، نوازشریف نے معیشت کو پیروں پر کھڑا کیا، آئی ایم ایف کو خداحافظ کہا، سی پیک دیا، روزگار، کاروبار دیا نوازشریف نے قوم کو بجلی، گیس کے اندھیروں سے نکالا، بجلی، گیس اور کھانے پینے کی قیمتیں بھی نہ بڑھائیں۔

 شہباز شریف کا کہنا تھاکہ افسوس صد افسوس پی ٹی آئی کے 3 سال منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور مافیاز کے لئے کھاؤپیو مزے اڑاؤ کے سال ثابت ہوئے، ”تبدیلی“ کے 3 سال غریب عوام کے لئے ظلم کی 3صدیاں بن گئیں ہیں،3 سال میں یہ تبدیلی آئی ہے کہ پاکستان کو دنیا کا مہنگا ترین ملک بنا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  مہنگائی نے زندگی کا سکھ چین چھین لیا 3 سال میں عوام کو صرف مہنگائی، کرپشن اور مایوسی ملی تین سال میں ملک اور عوام کی قسمت کھوٹی کردی گئی، مزدور، ریڑھی والے سے لے کر صنعتکار تک سب ہاتھ مل رہے ہیں۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ  مہنگائی نے عوام کو کچل کررکھ دیا ہے، ٹیکسوں کی بھرمار نے کاروبار کی جان نکال دی نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے لیکن قیمتیں کم کرنے کے لئے عمل درآمد نہ ہوسکا آٹے، گندم، چینی کی برآمد اور درآمد سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پٹرول، بجلی، گیس، دوائی، سبزی، خوردنی تیل گھی تک ہر چیز مہنگی اور عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئی، نئے پاکستان کے دعویداروں نے عوام کو کنگال اورمقروض کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک پر بدترین 16000 ارب سے زائد قرض بڑھ گیا، فی کس آمدنی کم ہوگئی، بے روزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے باوجود برآمدات نہ بڑھ سکیں1 کروڑ نوکری ملی نہ پ50 لاکھ گھر، پ50 لاکھ لو گ بے روزگار اور 3 سال پہلے عوام کو دکھائے جانے والے سہانے خوابوں کی تعبیر انتہائی ڈراؤنی اور وحشت ناک نکلی  ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ3ن سال میںنہ معیشت چلی نہ کاروبار، نہ تعلیم، صحت بہتر ہوئی نہ روزگار، نہ آٹا چینی سستا ہو اہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر