Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کے مختلف سیکٹرز میں اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئےگئے ہیں، سارہ اسلم

Now Reading:

پنجاب کے مختلف سیکٹرز میں اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئےگئے ہیں، سارہ اسلم

سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف سیکٹرز میں اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئےگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی سیکرٹری سارہ اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر مختلف سیکٹرز میں اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں، تمام شہری خاص طور پر کورونا کی  مکمل احتیاط ملحوظ خاطر رکھیں، صرف اور صرف  ویکسینیشن ہی کورونا وائرس  کے  خلاف  واحد اور موثر علاج ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ18 سال سے زیادہ عمر  کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 652 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے صوبہ بھر میں کرونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 358,387 ہو گئی ہے اب تک صوبہ بھر میں 333,529 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 13,777 ہو گئی ہے، صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 11,081 ہو گئی ہے، صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 6,214,643 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاہور میں 5 ہلاکت سمیت صوبہ بھر میں ٹوٹل 16 اموات رپورٹ ہوئے ہیں ، گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 3.3 ریکارڈ کی گئی ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 4.7 ریکارڑ کی گئی ہے

سارہ اسلم نے مزید کہا ہے کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات  سے مکمل اجتناب کریں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں اور کسی بھی قسم کی رہنمائی  یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر