Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

Now Reading:

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

این سی او سی نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تینوں ایک روزہ بین الاقوامی میچز کے لیے کُل 4500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے کُل 5500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی  وسیم خان نے کہا ہے کہ صرف کوویڈ 19 ویکسین کی خوراکیں مکمل کرنے والے تماشائیوں کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی تماشائیوں کو کھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا حقیقی اثاثہ مانا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  خوشی ہے کہ این سی او سی نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے آٹھ میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سیریز میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 8 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا اسلام آباد میں ایک روزہ قرنطینہ کے بعد قومی اسکواڈ 10 ستمبر کو ٹریننگ کا آغاز کردے گا ۔

Advertisement

سیریز میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا ٹاس دوپہر 2 بجے ہوگا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی پہلی اننگ دوپہر 2:30 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی  جبکہ دوسری اننگ شام 6:30 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز میں شامل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کا ٹاس شام 6:30 بجے ہوگا ٹی ٹوئنٹی میچ کی پہلی اننگ رات 7 سے رات 8:25 بجے تک جاری رہے گی  جبکہ دوسری اننگ رات 8:45 بجے سے لے کر رات 10:10 بجے تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو فیملیز اپنے ہمراہ لانے کی اجازت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر