Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے 28 ہزار افراد کی نشاندہی کی ہے، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے 28 ہزار افراد کی نشاندہی کی ہے، فیاض الحسن چوہان
فیاض چوہان

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے 28 ہزار افراد کی نشاندہی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے آئی جی پنجاب انعام غنی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے گریٹر اقبال پارک واقعے کے حوالے سے تازہ ترین تفصیلات دریافت کیں۔

انہوں کہا کہ سفٹنگ/سٹیننگ کے ذریعے اس واقعے سے جڑے 350 افراد کی نشاندہی ممکن ہوئی، ان میں سے اب تک 66 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

Advertisement

ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ چنگ چی رکشے میں دست درازی کے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے، دفعہ 354-اے کے تحت ملوث ملزمان کو سزائے موت یا عمر قید کی سزا ہو گی۔

اس کے علاوہ موٹر سائیکل پر ایک باپردہ خاتون سے بدتمیزی کی ویڈیو پر بھی فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ مذکورہ ویڈیو 2015 میں بنائی گئی ایک پرانی ویڈیو ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت کسی کے ساتھ زیادتی، دست درازی اور ظلم و جبر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، ایسی کسی بھی حرکت کے خلاف قانون فوراً مکمل حرکت میں آئے گا۔

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ خواتین سے دست درازی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنا دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر