Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ پر عمران خان کا اتنا ہی حق ہے جتنا پنجاب پر ہے، شہباز گل

Now Reading:

سندھ پر عمران خان کا اتنا ہی حق ہے جتنا پنجاب پر ہے، شہباز گل
شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سندھ پرعمران خان کا اتنا ہی حق ہے جتنا پنجاب پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف صاحب سے رپورٹ مانگی جارہی ہے مگر ڈاکٹر نہیں مل رہا، میاں صاحب کو اب وطن واپس آنا پڑے گا، گڈ کاپ اور بیڈ کاپ کا ڈرامہ ہمارے ساتھ نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کوعمران خان کی دی گئی دوائی نگلنی پڑے گی، میاں صاحب بیماری کا جھوٹ بول کر باہر گئے، نوازشریف اورشہبازشریف دونوں چورہیں، نوازشریف اور شہبازشریف کا ایک ہی مقصد ہے پیسہ بچانا۔

شہباز گل نے کہا کہ 14 سال سے لوٹ مار کرنے والوں کو ایڈمنسٹریٹر لگانے کا اب احساس ہوا، یہ سمجھتے ہیں خان کے آنے سے پہلے جتنی کرپشن کرنی ہے کر لو، سندھ میں 14 سال سے لوٹ مار جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے بعد سندھ کے رخ کا اعلان کیا، وزیراعظم کےاعلان کے بعد سندھ میں ہلچل مچ گئی ہے، سندھ میں وزارت اعلیٰ مراد شاہ سے لے کر سراج درانی کو دی جارہی ہے، پیپلزپارٹی جانتی ہے خان کے آنے کے بعد احتساب ہوگا۔

Advertisement

شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹرکے نام پر لوٹ مارکی نئی دکان کھلی ہے، مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر لگانے کا مقصد مزید لوٹ مار کرنا ہے، پی ٹی آئی کا پرچم اب سندھ میں بھی لہرائے گا، ہماری حکومت میں 2 ہزار ارب سے زائد پی پی لے چکی ہے، پیپلزپارٹی نے پیسے عوام پر خرچ کرنے کے بجائے لوٹ مار کی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ مریم ہماری باجی ہیں لیکن ہر بندے کے پیچھے بندہ لگایا ہوا ہے، باجی کو جب کسی سے کام لینا ہوتا ہے تو ویڈیو نکال دیتی ہیں، پاکستان جب سے بنا مہنگائی تب سے ہو رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر