Advertisement
Advertisement
Advertisement

خاتون سے دست درازی کا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

Now Reading:

خاتون سے دست درازی کا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خاتون سے دست درازی کا واقعہ دردناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ متاثرہ خاتون کے ساتھ دلی ہمدردی ہے اور انصاف مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ ویڈیوز کی مدد سے واقعہ میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کر کے گرفتاریاں کی جائیں ۔

سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ خاتون سے دست درازی کا واقعہ دردناک اور دل دہلا دینے والا ہے، افسوسناک واقعہ میں نا صرف انصاف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ حکومت خاتون کو انصاف کی فراہمی کے لئے آخری حد تک جائے گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ خاتون کو تنگ کرنے کا واقعہ یوم آزادی پر پیش آیا تھا جب خاتون 14اگست کے حوالے سے ویڈیو بنا رہی تھیں۔

پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، درج مقدمے کے متن کے مطابق خاتون یوٹیوبر ہے جبکہ حملہ آور ہجوم میں 400 سے 500 افراد شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر