Advertisement
Advertisement
Advertisement

‏مریم صاحبہ ملک سے فرار ہونا چاہتی ہیں تاکہ سزا نہ کاٹنی پڑے، شہباز گل

Now Reading:

‏مریم صاحبہ ملک سے فرار ہونا چاہتی ہیں تاکہ سزا نہ کاٹنی پڑے، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مریم صاحبہ ملک سے فرار ہونا چاہتی ہیں تاکہ سزا نہ کاٹنی پڑے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مریم صاحبہ اب بیٹے کی شادی کے بہانے ملک سے بھاگنے کی پلاننگ کر رہی ہیں، اس بار یہ بہانے نہیں چلیں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ بہت ہوگیا جھوٹ، بیٹے کو پاکستان بلائیں اور یہاں شادی میں شرکت کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر طرح سے آپ کے بھاگنے کی اس سازش کو ناکام بنائے گی، اس لائن پر اب ان کمنگ کی سہولت ہے آؤٹ گوئنگ مکمل بند ہے۔

‏شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مریم صاحبہ ہر صورت ملک سے فرار ہونا چاہتی ہیں تاکہ سزا نہ کاٹنی پڑے، دوسری طرف بہو کا دل ہے کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں، اب بھلا بتائیں اتنی لڑاکا ساس کا مقابلہ کونسی بہو کرے گی؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ ہماری باجی مریم سے تو ساری ن لیگ پناہ مانگتی ہے بیچاری اکیلی بہو تو یہ معرکہ انجام نہ دے پائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر