
نامور گلوکار زوہیب حسن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بہن پاپ سنگرنازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ نے انہیں زہر کھلایا اور برا سلوک کرتے رہے دوسری جانب سابق شوہر اشتیاق بیگ نے الزامات کو مسترد کردیاہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے زوہیب حسن نے کہا کہ پاپ گلوکارہ نازیہ حسن نے لندن میں حلفیہ بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ شوہر نے اسے کچھ کھلایا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ نازیہ نے لکھوایا کہ شوہر اس کے ساتھ بُرا سلوک کرتا تھا۔
زوہیب حسن نے بعد ازاں نازیہ حسن کے نام سے بنائے گئے فیس بک اکاؤنٹ کی جانب سے طلاق اور پولیس کو دئیے گئے ان کے حلفیہ بیان کی کاپیاں بھی شیئر کی ہیں۔
سابق شوہر مرزا اشتیاق بیگ کا ردعمل
زوہیب حسن کے بیان پر نازیہ حسن کے سابق شوہر مرزا اشتیاق بیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیاہے۔
نازیہ حسن کے سابق شوہر مرزا اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ زوہیب حسن پہلے دن سے چاہتے تھے کہ نازیہ کی شادی کسی سے بھی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ نازیہ کی آمدن پر ہی زوہیب حسن کی گزر بسر ہوتی تھی۔
مرزا اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News