سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت جمہوریت پر نہیں آمریت پر چل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کوئی وزن نہیں، حکومت کی بدترین گورننس ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ڈیلٹا ویرئینٹ کی آمد پر سندھ میں سخت ترین لاک ڈاؤن ہے، سندھ حکومت کی لاک ڈاؤن پولیسی کی مذمت کرتا ہوں۔
سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ حکومت سندھ کے پاس لاک ڈاؤن کے سوا کوئی راستہ نہیں، یہ لاک ڈاؤن سندھ حکومت کی نا اہلی اور ناکامی کا ثبوت ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ روزگاری میں کئی گناہ اضافہ ہوگیا ہے ،کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا حکومت کا کام ہے نہ کہ کاروبار بند کروانا ہے۔
سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پورے ملک سے آنے والوں کو کراچی میں نوکریاں مل رہی ہیں کراچی والوں کو نوکریاں نہیں مل رہی جبکہ لاک ڈاؤن میں سب کا کاروبار ٹھپ ہے اگر کاروبار چل رہا ہے تو متعصب پولیس اور اسسٹنٹ کمشنرز کا چلا رہا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تاجروں سےکہتا ہوں کہ تیاری کرو، میں آپ کے ساتھ ہوں۔ گرفتاریاں ہوں گی تو دیں گے، گرفتاریوں سے وہ لوگ ڈرتے ہیں جنھوں نے وزارتیں لے رکھی ہیں۔
سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو بھی پتلی گلی سے نکلنے کا راستہ نہیں دیں گے۔ کاروبار کھول کر ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- Iraq
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- muharram
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- PIA
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- جمہوریت
- سندھ حکومت
- فاروق ستار
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
