Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیسکو کے زیرِانتظام 5ڈسٹرکٹس میں موبائل ویکسینیشن ٹیموں کے قیام کی منظوری

Now Reading:

لیسکو کے زیرِانتظام 5ڈسٹرکٹس میں موبائل ویکسینیشن ٹیموں کے قیام کی منظوری

لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی )کے زیرِانتظام 5ڈسٹرکٹس میں لوگوں کی سہولت کے ۔لئے موبائل ویکسینیشن ٹیموں کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو نے ویکسنیشن کمیشن کو پنجاب کے پانچ ڈسٹرکٹس میں مو بائل ویکسینیشن بھر پور طریقے سے چلانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

لیسکو ترجمان کے اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کو پورا کرنے کے لئے موبائل ویکسینیشن ٹیموں کے قیام کی منظوری دی ہے ۔

لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ موبائل ٹیمیں ڈسٹرکٹس لاہور، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ میں اپنی خدمات سر انجام دیں گی۔

ڈائریکٹر جنرل ایڈمن میاں محمد افضل کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں ڈپٹی منیجر ایڈمن سلمان حیدر کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا  ہے۔

Advertisement

چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کورونا وباء سے لیسکو ملازمین،ان کے اہل خانہ اور لیسکو کے معزز صارفین کو بھی محفوظ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کے خلاف ویکسنیشن مہم کے لئے سرکاری ملکیتی ادارے بھی بھر پور طریقے سے اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر