
پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامور گلوکار و موسیقار بلال مقصود نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی گائیکی کی طنزیہ انداز میں دلچسپ تعریف کی ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز جنید صفدر کی ایک ویڈیو نے پورے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی جس میں وہ نامور گلوکار محمد رفیع کی آواز میں گایا ہوا صدابہار گانا ’’کیا ہوا تیرا وعدہ‘‘ گاتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
جنید صفدر نے اس گانے کو اتنی خوبصورتی سے گایا کہ عام لوگوں کے ساتھ پاکستانی فنکار بھی انہیں داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔
پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار بلال مقصود نے بالکل ہی الگ انداز میں جنید صفدر کی تعریف کی ہے۔
بلال مقصود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لکھا کہ پس منظر میں موجود کچھ پھول شاید میرے ٹیکس کے دئیے ہوئے پیسوں کے ہوسکتے ہیں لیکن مجھے انہیں ان کی گائیکی کے لیے فل مارکس دینا ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News