Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

Now Reading:

بلاول بھٹو نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غریب عوام کی مشکلات سے بے حس حکومت نے ایک بار پھر اپنے اخراجات پورا کرنے کے لیئے پٹرول بم کا سہارا لیا، ایک ماہ کے اندر پٹرول کی قیمت میں دس روپے لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی پی پی کی سابقہ حکومت نے مشکل ترین حالات کے باوجود پٹرول کی قیمتوں کو مستحکم رکھا۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پٹرول مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، پاکستان مزید مہنگائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی اور ناکامیاں ملک کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن چکے ہیں۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے ملک نہیں چل رہا، جو فقط جھوٹ بولنے اور سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں جانتا۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ خان صاحب! عوام پر رحم کرو، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو اور ٹیکسز کم کرو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر