Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی جی پنجاب کا اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیل قائم کرنے کا حکم

Now Reading:

آئی جی پنجاب کا اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیل قائم کرنے کا حکم

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر ہر ضلع میں ”اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیلز“ کو فعال بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  آئی جی پنجاب انعام غنی  کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ  ”اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیلز“ خواتین سے متعلقہ جرائم کی روک تھام اورمقدمات کی میرٹ پر تفتیش یقینی بنائیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب ”اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیل“ کے قیام کی کلوز مانیٹرنگ کریں گے۔

انعام غنی کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن درج ہونے والے ہر مقدمہ کی میرٹ پر تیز رفتار تفتیش کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں گے، اضلاع میں بننے والے یہ خصوصی سیل سی پی اوز اور ڈی پی اوز کی نگرانی میں کام کریں گے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ  ”اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیل“کے قیام کے بعد انکی تشہیر کیلئے بھرپور مہم بھی چلائی جائے گی،اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیل“ میں فون کالز کی موصولی کیلئے مناسب ٹیلی فون لائنز کا انتظام کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی جانب سے موصول ہونے والی جرائم کی کالز پر 15منٹ میں رسپانس کو یقینی بنایا جائے گا،’اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیلز“ میں لیڈی پولیس اہلکار وکٹم سپورٹ آفیسر کے فرائض سر انجام دیں گی ۔

Advertisement

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب صاحبزادہ شہزاد سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل اختر سکھیرااوراے آئی جی آپریشنزسید ذیشان رضا موجود تھے جبکہ صوبے کے تمام آر پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں  شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر