Advertisement
Advertisement
Advertisement

طالبان کی جانب سے افغانستان میں عام معافی کا اعلان بڑا فیصلہ ہے، اعجاز الحق

Now Reading:

طالبان کی جانب سے افغانستان میں عام معافی کا اعلان بڑا فیصلہ ہے، اعجاز الحق

مسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان میں عام معافی کا اعلان بڑا فیصلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجاز الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ حکومت 3 سالہ کارکردگی کے ڈنکے تو بجا رہی ہے مگر مہنگائی ، بےروزگاری، امن وامان کے حوالہ سے حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے،ہماری خواہش ہے حکومت مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت کے خلاف جنگ کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج جو لوگ موجودہ حکومت کے خلاف سلیکٹیڈ کا نعرہ لگا رہے ہیں وہ بھی تو اسی راستہ سے ہی اقتدار میں آئے ہیں، اب بھی انکی یہی کوشش ہے کہ انہیں سیلکٹ کیا جائے جس کی واضح مثال شہباز شریف کی سرگرمیاں اور کوششیں ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ افغانستان کے سابق نیشنل سیکورٹی کونسل کے ترجمان سے نواز شریف کی ملاقات کہاں کی حب الوطنی ہے، پی ڈی ایم سے پی پی پی مائنس ہو چکی مسلم لیگ ن کے چند دنوں میں مائنس ہونے کا امکان ہے، جلد مولانا فضل الرحمٰن کے سوا کوئی بڑی پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں رہے گی۔

مسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجاز الحق نےمزید کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو چاہئیے کہ وہ افغانستان میں طالبان کو کام کرنے دینے کے حوالہ سے دنیا کو قائل کرے، طالبان کی جانب سے افغانستان میں عام معافی کا اعلان بڑا فیصلہ ہے، امریکی انخلاء کے بعد طالبان آزادانہ حکومت چلا سکیں گے، افغانستان میں مزید دھماکے ہونے کی اطلاعات دینے والے جانتے ہیں کہ ان دھماکوں کے پیچھے کون ہے، اگر افغانستان میں بیرونی مداخلت نہ ھوئی تو افغانستان پرامن ملک ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر