Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنرپنجاب کی صوبائی وزیرانرجی اور وزیر اقلیتی امور سےملاقات

Now Reading:

گورنرپنجاب کی صوبائی وزیرانرجی اور وزیر اقلیتی امور سےملاقات

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر اختر ملک  اور وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم  سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ملاقات میں گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کاکوئی مستقبل نہیں  ہے، شفافیات اور دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی، کر پشن کے خاتمے اور بلاتفر یق احتساب سے حکومت پیچھے نہیں ہٹیں گی، ملک میں آئین وقانون کی بالادستی حکومت کی ذمہ داری ہے جو ہر صورت پوری کی جائیگیم، وزیر اعظم عمران خان مخالفین کے سامنے جھکنے والا نہیں ہمیشہ ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام جمہوریت آئین وقانون کی حکمرانی اور حکومتی بیانہ کیساتھ ہیں، وزیر اعظم عمران خان اپنی اصولی اورنظر یاتی سیاست سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے گا۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا ہے کہ ملک ترقی اور استحکام حکومت کی اولین تر جیح ہے تمام وسائل بیروکار لائیں گے، آج پار لیمنٹ اور جمہوریت سمیت تمام ادارے مضبوط ہو رہے ہیں، ملک میں اقلیتوں کیساتھ کسی ناانصافی کو برداشت کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ تر ین اور بھارت خطر ناک تر ین ملک بن چکا ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے ملاقات میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی منفی سیاست کا اب کوئی مستقبل نہیں عوام حکومت کیساتھ ہیں، حکومتی ادارے اقلیتوں کے تحفظ کیلئے ان کیساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر