Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمیز راجہ کو چیئرمین کرکٹ بورڈ کی کرسی پر بیٹھنے کے بعد کئی چیلنجز کا سامنا ہوگا

Now Reading:

رمیز راجہ کو چیئرمین کرکٹ بورڈ کی کرسی پر بیٹھنے کے بعد کئی چیلنجز کا سامنا ہوگا
رمیز راجہ

سابق کپتان رمیز راجہ کو چیئرمین کرکٹ بورڈ کی کرسی پر بیٹھنے کے بعد کئی چیلننز کا سامنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی کرسی سنبھالنے کے بعد رمیز راجہ کو نیوزی لینڈ ٹیم کی میزبانی کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط پاکستانی ٹیم کا انتخاب اہم ایشو ہے اور یہ فیصلہ بھی کرنا ہوگا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق، بالنگ کوچ وقار یونس اور ان کے ساتھیوں پر مشتمل ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ہی میگا ایونٹ میں جانا ہے یا پھر اس سیٹ اپ میں تبدیلی لانا ہوگی۔

پی سی بی کے متوقع نئے چیئرمین نے پرانے ساتھی کرکٹرز سے مشاورت بھی شروع کردی ہے ، ایک سابق کرکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ رمیز راجہ اچانک اور فوری تبدیلیوں سے گریز کرنے کی پالیسی اپنانے کو ترجیح دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  قومی ٹیم کے انتخاب سے پہلے رمیز راجہ مینجمنٹ اور چیف سلیکٹر محمد وسیم سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں وہ کوچنگ اور ٹیم سلیکشن کے حوالے سے اپنی رائے دیں گے ۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی سیٹ اپ میں تبدیلیاں ورلڈ کپ کے بعد کی جائیں گی،چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جگہ کسی سینئر کرکٹر کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ڈائریکٹر اکیڈمیز ندیم خان اور کوچنگ سٹاف میں بھی ردوبدل دیکھنے کو ملے گا ، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے ساتھ پی سی بی میں بھی چند پرانے چہروں کی واپسی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ  سابق چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کی بھی کرکٹ بورڈ میں اہم عہدے پر واپسی ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر