
فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید نے افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد سامنے آنے والی صورتحال پر اپنی رائے ظاہر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جی جی حدید نےاپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تمام بچوں کے اچھے مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ماڈل کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں جنگی حالات سے متاثرہ ممالک جن میں فلسطین، افغانستان، عراق اور شام شامل ہیں۔
جی جی حدید نے اس دن کو دیکھنے میں امید کا اظہار کیا جب ان ممالک کے بچوں کی صبح کا آغاز بم دھماکوں کی خوفناک آوازوں کے بجائے پرندوں کے چہچہانے کی آوازوں سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News