Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری سرحدوں پر کوئی دباؤ نہیں ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

ہماری سرحدوں پر کوئی دباؤ نہیں ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری سرحدوں پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  افغانستان متعدد نسلی گروہوں پر مشتمل ملک ہے، ہم طالبان کو یہی مشورہ دیں گے کہ افغانستان حکومت میں تمام نسلی گروپوں کی نمائندگی ہونی چاہئے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات  کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جامع حکومت ہونی چاہئے، افغانستان میں مستحکم حکومت کے قیام کا یہی ایک راستہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جامع حکومت بنانے کے خواہاں ہیں جو کہ حوصلہ افزا ہے۔

 فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  پاکستان اس وقت 35 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، موجودہ صورتحال میں افغانیوں نے پاکستان کی طرف ہجرت نہیں کی سوائے غیر ملکیوں کے جو انخلا کر رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 4 ہزار افراد کی افغانستان سے انخلا میں مدد کی، اس وقت افغانستان کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے تاہم اس وقت افغانستان میں جو خلا پیدا ہوا ہے اس سے داعش اور دولت اسلامیہ جیسے دہشت گرد گروپ پنپ سکتے ہیں جو کہ  افغانستان کیلئے نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرناک ہو گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ دنیا کو اس وقت افغانستان میں نئے حکمرانوں سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر