Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی چاہتا ہے ، وزیرخارجہ

Now Reading:

پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی چاہتا ہے ، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امام حسین آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان،خطے کے تمام ممالک او افغان رہنماﺅں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پائیدار امن کے لئے مل جل کر تعمیری کردار ادا کریں، افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان اور خطے میں بھی امن ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی چاہتا ہے ، پاکستان نے اس مقصد کیلئے شروع سے مصالحانہ کردار ادا کیا ہے اور مستقبل  میں بھی کرتا رہے گا۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ کچھ قوتیں خطے کے امن کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں، ہمیں ایسی قوتوں کا راستہ روکنا ہوگا ۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہر سال ایک بہت بڑی تعداد مقامات مقدسہ کی زیارات کیلئے عراق جاتے ہیں، عراق میں پاکستان سے جانے والے زائرین کی سہولت کیلئے نجف اشرف اور کربلا معلی میں قونصلیٹ قائم کریں گے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ زائرین کی سہولت کیلئے پاکستان ہاﺅس بھی تعمیر کریں گے تاکہ زائرین کو وہاں رہنے کیلئے تمام سہولیات میسر کی جا سکیں، اس مقصد کیلئے عراقی حکومت اور عراق کے وزیر خارجہ سے خصوصی درخواست کی ہے

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سے جانے والے زائرین ان کے مہمان ہیں ۔ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی عراق میں زیارات کے مقصد کیلئے جاتے ہیں، جس حد تک ہو سکے ان کے انتظام و انصرام میں بہتری لائی جائے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عراقی حکومت نے میری درخواست کا مثبت جواب دیا ہے ، موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر اتحاد بین المسلمین کی اس وقت شدید ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کی صورتحال کے بعد ملکی سکیورٹی کے پیش نظر محرام الحرام بہت حساس ہے، شرپسند عناصر محرم الحرام میں امن خراب کرنے کے کوشش کرسکتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ و پولیس مکمل چوکس ہوکر سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کروا رہی ہے، قیام امن کیلئے سیاسی قیادت سول و پولیس انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیر خارجہ کا  یہ بھی کہنا تھا کہ محرم الحرام میں ملک بھر میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت نے یوم عاشور کے حوالے سے بھر پور انتظامات کئے ہیں ۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حالیہ محرم الحرام کے دوران بھی علماءکرام و مشائخ نے حکومتی نمائندوں اور انتظامیہ سے بھر پور تعاون کیا ہے، ہم تمام مکاتب فکر کے علماءکرام کے شکر گزار ہیں اورانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  مزید کہا کہ ملک بھر اور بلخصوص خطہ جنوبی پنجاب اور ملتان عزاداری کا گڑھ ہے، ضلع ملتان میں ہمیشہ سے امن وامان و بھائی چارہ کی فضاءقائم رہی ہے اور مثالی امن رہا ہے۔ توقع ہے ماضی کی طرح اس بار بھی ملتان میں ہمیشہ کی طرح امن وامان قائم رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر